ابنا: سعید شہابی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ برسوں سے صہیونی ریاست سے رابطے میں ہے اور دوہزار دس میں آل خلیفہ کے ولی عھد نے نیویارک میں جبکہ شاہ بحرین نے ڈیووس میں شمیون پرز سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست سے تعلقات قائم کرنا آل خلیفہ کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہے کیونکہ صہیونی ریاست ساٹھ برسوں سے مسلمانوں کا خون بہارہی ہے۔
سعید شہابی نے کہا کہ ملت بحرین کی تحریک شروع ہونے کے بعد آل خلیفہ نے خود کو حالات کے بھنور میں پایا اسی بنا پر آل خلیفہ نے صہیونی ریاست سے حمایت حاصل کرکے اپنے تخت وتاج کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا آل خلیفہ نے صہیونی ریاست سے تعلقات قائم کرکے امریکہ کی بھی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل آل خلیفہ کے دوسفیروں نے برسلز میں یہودی کانفرنس میں شرکت کرکے ملت بحرین کے انقلاب کو کچلنے کے لئے صہیونی ریاست سے مدد کی اپیل کی تھی۔
.......
/169